شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امن فورس کے فوجی گرین بیلٹ سے سڑک کا کام دیکھتے رہے ہیں

اقوام متحدہ امن فورس نے کل بھی فوجیوں کو علاقے میں بھیجا لیکن کام میں مداخلت نہیں کی: شمالی قبرصی ترک جمہوریہ وزارت خارجہ

2026849
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امن فورس کے فوجی گرین بیلٹ سے سڑک کا کام دیکھتے رہے ہیں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے 'پیلہ۔یعیت لر" شاہراہ منصوبے کا کام جاری ہے۔

یہ منصوبہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے گاوں یعیت لر سے  لے کر اقوام متحدہ  کے زیرِ کنٹرول گرین بیلٹ  پر واقع پیلے گاوں  تک جاتی سڑک کی کشادگی اور تعمیر مرّمت  پر مبنی ہے۔

حکام سے موصول معلومات کے مطابق  سڑک کا کام کل صبح کے وقت شروع ہوا اور ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے دوپہر تک جاری رہا۔

تعمیر و مرّمت کا کام آج بھی اتوار کی وجہ سے کم صلاحیت کے ساتھ اور دوپہر تک جاری رہے گا۔

جمعہ کے دن شمالی قبرصی ترک جمہوریہ پولیس نے منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کے خواہش مند اقوام متحدہ امن فورس کے فوجیوں کوگرین بیلٹ کی طرف دھکیلے دیا تھا۔ امن فورس کے فوجی کل دوبارہ علاقے میں گئے اور گرین بیلٹ سے سڑک کی تعمیر کا کام دیکھا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ وزارت خارجہ کے چارج ڈی افیئر نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن فورس نے کل بھی فوجیوں کو علاقے میں بھیجا لیکن کام میں مداخلت نہیں کی۔



متعللقہ خبریں