انڈونیشیا، صوبہ آچے کے سمندر میں دو دن سے لا پتہ 7 افراد میں سے 6 تک رسائی ہو گئی

لاپتہ ہونے والے 4 آسٹریلوی اور 2 انڈونیشیائی باشندے مل گئے ہیں جب کہ عملے کا ایک رکن ابھی تک لاپتہ ہے

2024956
انڈونیشیا، صوبہ آچے کے سمندر میں دو دن سے لا پتہ 7 افراد میں سے 6 تک رسائی ہو گئی

دو دن سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد میں سے 6 کو لکڑی کی دو سپیڈ بوٹس کے ذریعے انڈونیشیا کے آچے صوبے سے بنیاک جزائر تک پہنچایا گیا۔

مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے 4 آسٹریلوی اور 2 انڈونیشیائی باشندے مل گئے ہیں جب کہ عملے کا ایک رکن ابھی تک لاپتہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ زندہ بچ جانے والوں کو علاج کے لیے جزیرہ پنانگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ آسٹریلوی شہری ایلیٹ فوٹ لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ 3 دیگر آسٹریلوی سرف بورڈز پر تیراکی کرتے پائے گئے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچائے گئے دونوں انڈونیشی باشندے کیسے بچ گئے۔

لاپتہ انڈونیشیا کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

17 افراد، جن میں آسٹریلوی سیاح اور انڈونیشیائی عملہ شامل تھا، جو سماٹرا جزیرہ سے تقریباً 150 کلومیٹر مغرب میں واقع نیاس سے آچے کے دور بنیاک جزائر پہنچنا چاہتے تھے، 13 اگست کو لکڑی کی دو اسپیڈ بوٹس کے ذریعے یہ سفر پر روانہ ہوئے، اس میں 4 آسٹریلوی سیاح اور 3 انڈونیشیائی عملے کے ارکان سوار تھے۔ نا مساعد موسمی حالات کی وجہ یہ بوٹ لا پتہ ہو گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں