امریکہ: جنگلاتی آگ، اموات کی تعداد 96 ہو گئی

ریاست ہوائی میں جاری جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے

2024359
امریکہ: جنگلاتی آگ، اموات کی تعداد 96 ہو گئی

امریکہ کی ریاست ہوائی میں جاری جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے۔

سی این این  کے مطابق ماوئی علاقائی انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں گرینڈ جزیرے اور ماوئی جزیرے میں جاری جنگلاتی آگ  کی تازہ صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آ کر 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی سمندری طوفان مرکز NHC کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرقی پیسیفک کے انتہائی مغرب میں "ٹراپیکل ڈپریشن" بن گیا ہے جو ہوائی کے جنوب میں ٹراپیکل طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماوئی جزیرے میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے امریکہ کے صدر جو بائڈن نے علاقے کو "آفت زون" اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں