امریکی ریاستوں بگ آئی لینڈ اور ماوئی آئی لینڈ میں آگ لگنے سے 53 افراد جان بحق

حکام نے اعلان کیا کہ دونوں جزیروں پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان   بحق افراد کی تعداد  53  تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے

2023359
امریکی ریاستوں بگ آئی لینڈ اور ماوئی آئی لینڈ  میں آگ لگنے سے 53 افراد جان بحق

امریکہ کی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور ماوئی آئی لینڈ میں جاری 6 آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

حکام نے اعلان کیا کہ دونوں جزیروں پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان   بحق افراد کی تعداد  53  تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

منگل کو شروع ہونے والی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کا انخلاء کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں آگ سے   تقریباً 1700 عمارتیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں۔

پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے 2000 مسافر ماوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محصور  ہو کر رہ گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ہونولولو کنونشن سینٹر میں 4000 افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے آتشزدگی میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیاہے۔

بائیڈن نے آگ کی وجہ سے ماوئی کو ایک "آفت زون" قرار دیا، اور کہا کہ آگ سے متاثر ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں