جارجیا میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ،ہلاکتیں 19 ہو گئیں

جارجیا کی انسداد ہنگامی حالات ایجنسی کے صدر  تیمور میگیبریشویلی  نے بتایا کہ  آج بھی ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے

2021849
جارجیا میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ،ہلاکتیں 19 ہو گئیں
gurcistan heyelan.jpg
gurcistan heyelan.jpg

 جارجیا  کے سیاحتی قصبے شوووی میں گزشتہ ہفتے  مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے ۔

راچا۔لیخومی  اور کوویمو سوانیتی نامی علاقے میں موجود اس علاقے میں امدادی کاروائیاں تاحال جاری ہیں۔

جارجیا کی انسداد ہنگامی حالات ایجنسی کے صدر  تیمور میگیبریشویلی  نے بتایا کہ  آج بھی ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے۔

 پولیس اس حادثے میں لا پتہ ہونے والے پندرہ افراد کی تلاش بھی جاری رکھےہوئے ہے جن میں ان کی مدد کےلیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں