دس امریکی ریاستیں نا مساعد موسمی حالات کی زد میں

آبادی 29.5 ملین کے قریب  ہونے والی 10 ریاستوں میں سمندری طوفان، تیز ہوائیں، موٹے اولے اورہوا کے بگولوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

2021751
دس امریکی ریاستیں نا مساعد موسمی حالات کی زد میں

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مشرقی حصے کو متاثر کرنے والے شدید طوفانوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق  2 افراد ہلاک ہوگئے۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس نے واشنگٹن ڈی سی اور آس پاس کے علاقوں کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ آبادی 29.5 ملین کے قریب  ہونے والی 10 ریاستوں میں سمندری طوفان، تیز ہوائیں، موٹے اولے اورہوا کے بگولوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

طوفان کے باعث ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک 15 سالہ لڑکا طوفان  سے جڑ سے اکھڑنے والے درخت  تلے آتے ہوئے  جاں بحق ہوگیا، جبکہ  ریاست الاباما میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک  28 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔

مشرقی علاقوں  میں  2,600 پروازوں کی منسوخی اور 7,900 پروازوں کے ملتوی ہونے کے بعد، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ اس خطے کے لیے پروازوں کے روٹ کا دوبارہ تعین طوفان سے متاثر نہ  ہونے کی شکل میں  کیا ہے۔

طوفان سے متاثرہ  ریاستوں میں 11 لاکھ مکانات اور کاروباری مراکز  تاریکی میں ڈوب گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ٹوٹنے والی بجلی کی تاروں کی مرمت  پر وقت لگے گا۔



متعللقہ خبریں