برکینا فاسو: دہشت گردانہ حملہ، 25 افراد ہلاک 10 زخمی

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے

2021527
برکینا فاسو: دہشت گردانہ حملہ، 25 افراد ہلاک 10 زخمی

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹوگو کے ساتھ سرحدی  شہر بِیٹو  کے جوار میں حملہ کیا ہے۔

واقعے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 2015 کے سکیورٹی بحران کی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق ان افراد میں سے صرف ایک لاکھ 20 ہزار اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکے تھے۔

برکینا فاسو کے وزیر اعظم 'آپولینائرے جوکمسن کیلم ڈی ٹامبیلا' نے مئی کے مہینے میں ایک خطاب  کے دوران کہا تھا کہ ملکی زمین کا 65 فیصد حکومت کے کنٹرول میں ہے۔



متعللقہ خبریں