میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،18 افراد ہلاک

ملکی پریس کے مطابق، دارالحکومت میکسیکو سٹی   سے بایا کیلی فورنیا   کے شہر  تیویانا جانے  والی مسافر بس صوبہ نایارت میں تقریبا چالیس  میٹر  گہری کھائی میں گر گئی

2020414
میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،18 افراد ہلاک

 میکسیکو میں ایک  بس حادثےمیں اٹھارہ افراد ہلاک اور تیئس زخمی ہو گئے۔

 ملکی پریس کے مطابق، دارالحکومت میکسیکو سٹی   سے بایا کیلی فورنیا   کے شہر  تیویانا جانے  والی مسافر بس صوبہ نایارت میں تقریبا چالیس  میٹر  گہری کھائی میں گر گئی۔

 اس حادثے میں بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور تیئس زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  ڈرائیور بس چلاتے وقت  سوگیا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مسافر بس میں  بیالیس افراد سوار تھے جن می بھارتی،جمہوریہ ڈومینیک اور افریقی ممالک  کے شہری بھی موجود تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ مسافر بس غیر ملکی تارکین وطن کو امریکی سرحد تک پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں