جنوبی جاپان میں سمندر طوفان "خانون" کی وجہ پروازیں معطل کر دی گئیں

کیودو خبر ایجنسی کے مطابق، ملک کی دو بڑی فضائی کمپنیوں نے خانون طوفان کے پیش نظر جزیرے کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں،جس سے تیس ہزار سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا

2018868
جنوبی جاپان میں سمندر طوفان "خانون" کی وجہ پروازیں معطل کر دی گئیں

جنوبی جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں سمندری طوفان خانون کے  باعث پروازیں  معطل  کردی گئی ہیں۔

 کیودو خبر ایجنسی کے مطابق، ملک کی دو بڑی فضائی کمپنیوں نے خانون طوفان کے پیش نظر جزیرے کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں،جس سے تیس ہزار سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جاپان کے سرکاری ٹی وی چینل NHK  نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  خانون  طوفان اس وقت ناہا سے دو سو بیس کلومیٹر جنوب مشرق میں  برپا ہے جو کہ   بیس کلومیتر فی گھںٹہ رفتار سے مگرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کاگوشیما صوبے کے جنوب مغرب میں واقع  امامی  اوشیما جزیرے سے ٹکرا سکتا ہے۔

 حکام نے شدید بارشوں کی وجہ سے اوکی ناوا جزیرے میں عوام  کو  بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں