یوکرین کے حملے دہشتگردی اور لاچارگی کا ثبوت ہیں:پیسکوف

روسی صدارتی ترجمان کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ  یوکرین نے روس کی سول آبادیوں پر حملے کیے ہیں جو کہ دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں

2018364
یوکرین کے حملے دہشتگردی اور لاچارگی کا ثبوت ہیں:پیسکوف

 روسی صدارتی ترجمان کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ  یوکرین نے روس کی سول آبادیوں پر حملے کیے ہیں جو کہ دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔

 پیسکوف نے  ماسکومیں اخباری نمائندوں  کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرینی بحران سے متعلق  اجلاس کا ہم مشاہدہ کریں  گے، موجودہ صورت حال میں کیا کیئف انتظامیہ کسی امن معاہدے کی جانب بڑھے گی  تو ہمارا جوان نہ میں ہے کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں، کیئف انتظامیہ محض مغرب کی خوشنودی کے لیے روس کے خلاف جنگ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی وہ نہ تو امن کی حامی ہے اور نہ ہوگی ۔

پیسکوف نے کہا کہ  یوکرین ہمارے خلاف  ناکام حملے جاری رکھے ہوئے ہے البتہ وہ جان لے کہ یہ حملے دہشتگردی  اور اس کی لاچارگی کے زمرے میں آتے ہیں۔

 گزشتہ روز ماسکو پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن کی وجہ سے ماسکو سٹی میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا تھا اس سے قبل بھی  روستوف کے علاقے میں ایک راکٹ گرنے سے دس افراد زخمی ہو گئے تھَے۔

 

 



متعللقہ خبریں