روس: امریکہ، نیٹو اور یوکرین مذاکرات کو مسترد کر رہے ہیں

امریکہ اور نیٹو ہر ایک کے لئے مساوی سلامتی کے موضوعات پر مذاکرات کو مسترد کر رہے ہیں۔ موجودہ یوکرین انتظامیہ بھی مذاکرات  کرنے پر مائل نہیں ہے: صدر ولادی میر پوتن

2017443
روس: امریکہ، نیٹو اور یوکرین مذاکرات کو مسترد کر رہے ہیں

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ مسئلہ یوکرین کے حل کے لئے مذاکرات شروع کروانے کی ضرورت ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ "امریکہ اور نیٹو ہر ایک کے لئے مساوی سلامتی کے موضوعات پر مذاکرات کو مسترد کر رہے ہیں۔ موجودہ یوکرین انتظامیہ بھی مذاکرات  کرنے پر مائل نہیں ہے"۔

پوتن نے سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ روس۔افریقہ سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں افریقی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں یوکرین بحران کے حل کے لئے مذاکرات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ مذاکرات مسترد کئے جا رہے ہیں"۔

پوتن نے کہا ہے کہ یہ جنگ روس کی سلامتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے ہو رہی ہے ۔ امریکہ اور نیٹو، جھڑپوں کے روس کی سلامتی کے لئے پیدا کردہ خطرات پر تحمل کر رہے اور روس سمیت سب کے لئے مساوی سلامتی  کے موضوعات پر مذاکرات  کو مسترد کر رہے ہیں۔ یوکرین  بلکہ زیادہ درست شکل میں کہا جائے  تو موجودہ یوکرین انتظامیہ مذاکرات کو مسترد کر رہی ہے۔ انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے مذاکرات سے انکار سے متعلق میمورینڈم  کی باقاعدہ منظوری دی ہے"۔



متعللقہ خبریں