امریکی ریاست الاسکا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان بحق افراد کی لاشیں برآمد

الاسکا ڈائیونگ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کیے گئے کام کے نتیجے میں وین رائٹ قصبے کے قریب ایک جھیل کے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں

2015308
امریکی ریاست الاسکا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان بحق افراد کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست الاسکا میں 20 جولائی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 4 افراد کی لاشیں ماہرین کی ٹیموں کی محنت کے نتیجے میں جھیل سے نکال لی گئی  ہیں۔

الاسکا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

الاسکا ڈائیونگ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کیے گئے کام کے نتیجے میں وین رائٹ قصبے کے قریب ایک جھیل کے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں ۔

الاسکا ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کے جیولوجی اور جیو فزکس یونٹ کے فیلڈ ورکرز کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 20 جولائی کو گر کر تباہ ہو گیاتھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں