کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر گرگیا،پائلٹ ہلاک

آگ بجھانے کےلیے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ شمال مغربی صوبے البرٹا میں ہیگ جھیل کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا

2014486
کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر گرگیا،پائلٹ ہلاک

کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

خبر کے مطابق، کینیڈا کے جنگلات میں گزشتہ ہفتے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے لیکن آگ بجھانےکے لیے  امدادی آپریشن جاری ہے جس میں فائر فائٹرز زمینی اور فضائی راستوں سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ اب تک جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش میں تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 آگ بجھانے کےلیے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ شمال مغربی صوبے البرٹا میں ہیگ جھیل کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

 دوسری جانب البرٹا میں  گزشتہ روز جنگل کے 117 مقامات پر آگ لگی تھی جن میں سے 17 مقامات پر لگنے والی آگ کوبے قابو تصور کیا جارہا ہے، اس موسم میں اب تک آگ لگنے کے ہزاروں واقعات میں 110 کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں