روس: جی۔7 کا فیصلہ "نہایت خطرناک" اور "روس  کی سلامتی میں دخل اندازی" ہے

جی۔7 کا یوکرین کو سلامتی ضمانت دینے کا پروگرام "نہایت خطرناک" ہے  اور "روس  کی سلامتی میں دخل اندازی" کا مفہوم رکھتا ہے: دمتری پیسکوف

2010395
روس: جی۔7 کا فیصلہ "نہایت خطرناک" اور "روس  کی سلامتی میں دخل اندازی" ہے

روس صدارتی پیلس کریملن  کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جی۔7 کا یوکرین کو  سلامتی ضمانت دینے کا پروگرام "نہایت خطرناک" ہے  اور "روس  کی سلامتی میں دخل اندازی" کا مفہوم رکھتا ہے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں یوکرین کی ممکنہ نیٹو رکنیت اور جی۔7 کی طرف سے اس ملک  کے لئے ممکنہ سکیورٹی  ضمانت پلان جیسے موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم یوکرین کی نیٹو رکنیت کے ہرگز  حق میں نہیں ہیں۔ یہ موضوع  ، جی۔7 ممالک کی طرف سے آج جاری کردہ  اور یوکرین کو سلامتی ضمانت دینے  کے پلان سے متعلق بیان  کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ ہمارے خیال میں یہ فیصلہ بالکل غلط اور صلاحیت کے اعتبار سے نہایت خطرناک ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کو دی جانے والی سکیورٹی ضمانت روس کی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کر دے گی۔جی۔7 ممالک یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دے کر اصل میں ناقابل تقسیم بین الاقوامی سلامتی کے اصول کو پسِ پُشت ڈال رہے ہیں۔ یعنی یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دے کر روس کی سکیورٹی میں دخل اندازی کر رہے ہیں"۔

پیسکوف نے یوکرین کو کلسٹر بموں  کی ترسیل اور ان بموں کے روس کے خلاف استعمال  کے امکان پر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "قدرتی طور پر اس نوعیت کے اسلحے کا استعمال جنگی صورتحال تبدیل کر دے گا اور روس کو ان بموں کے مقابل  بعض اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دے گا"۔

واضح رہے کہ انگلینڈ حکومت کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان  میں کہا گیا تھا کہ جی۔7 ممالک آج ،یوکرین  کے لئے طویل المدت سلامتی ضمانت پر مبنی، ایک دستاویز پر دستخط کریں گے۔



متعللقہ خبریں