روس: ہمیں، نیٹو کے حوالے سے ترکیہ کی ذمہ داریوں کا احساس ہے

سویڈن کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکیہ پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہم ان ذمہ  داریوں کو سمجھ رہے ہیں: روس صدارتی پیلس

2009821
روس: ہمیں، نیٹو کے حوالے سے ترکیہ کی ذمہ داریوں کا احساس ہے

ترکیہ کے، سویڈن کی نیٹو رکنیت پر ،رضامندی ظاہر کرنے کے بعد روس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " نیٹو کی طرف سے ترکیہ پر ذمہ داریاں  عائد ہوتی ہیں اور ہم ان ذمہ داریوں کو سمجھ رہے ہیں"۔

روس کے صدارتی پیلس کریملن  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سویڈن کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکیہ پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہم ان ذمہ  داریوں کو سمجھ رہے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکیہ کے ساتھ اختلاف رائے ہو بھی تو ہم باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں"۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل ویلنیوس میں سویڈن کے وزیر اعظم اُلف  کرسٹوشن  اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ سہ فریقی مذاکرات کے بعد  منعقدہ پریس کانفرنس  میں سیکرٹری جنرل  نے فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے طے پانے کا اعلان کیا  اور کہا تھا کہ سویڈن  کی نیٹو رکنیت  کا معاملہ ترکیہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں