چینی صدر نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین کی سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہو گئی ہے، فوج اپنے آپ کو فولادل کی عظیم دیوار میں تبدیل کر دے

2008529
چینی صدر نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

چینی صدر نے مشرقی کمانڈ تھیٹر کا معائنہ کیا اور فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، فوج حقیقی لڑائی میں فتح کے امکانات کو بڑھانے کیلئے جنگی منصوبہ بندی کرے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین کی سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہو گئی ہے، فوج اپنے آپ کو فولادل کی عظیم دیوار میں تبدیل کر دے۔

چینی صدر نے کہا کہ اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پختہ دفاع کرنا چاہیے، ایسٹرن تھیٹر کمانڈ مشرقی بحیرہ چین اور آبنائے تائیوان کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔



متعللقہ خبریں