3 جولائی کا دن دنیا میں گرم ترین دن

3 جولائی  کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت  17.01 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے درجہ حرارت 16.9 ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے

2007093
3 جولائی کا دن دنیا میں گرم ترین دن

دنیا  میں   3 جولائی کو اب تک کا گرم ترین دن ۔

3 جولائی  کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت  17.01 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے درجہ حرارت 16.9 ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس دور میں جب انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہروں نے پوری دنیا  کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا  ہے  3 جولائی کو  اب تک کا گرم ترین دن تھا۔

امریکہ حالیہ ہفتوں میں گرمی کی لہر کی زد میں ہے وہیں چین 35 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت سے نبرد آزما ہے۔ بھارت میں شدید گرمی کے باعث 150 سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق زہیک اور ہرمند شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کل ال نینو حالات کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ ڈبلیو ایم او کے بیان میںکہا گیا ہے کہ  ایل نینو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو تیز کردے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ہ دنیا کے مختلف حصوں میں موسمی حالات متاثر ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  قبل از وقت وارننگ سسٹم زندگی کی حفاظت کے لیے  بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں