امریکہ میں مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک 2 زخمی

فلا ڈیلفیا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں: سی این این

2006716
امریکہ میں مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک 2 زخمی

امریکہ کی ریاست فلاڈیلفیا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سی این این کی خبر کے مطابق کل شام کے وقت فلا ڈیلفیا  کے علاقے کنگ سیسنگ  میں مسلح حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے حملے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 بچوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ  بُلٹ پروف جیکٹ میں ملبوس اور ایمونیشن سے لیس 40 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور علاقے سے ملنے والی بندوق اور پستول کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ تحویل میں لیا گیا اسلحہ بھی حملہ آور سے متعلق ہے۔

پولیس نے تقریباً  13 سالہ 2 زخمی بچوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہونے کاذکر کیا اور کہا ہے کہ حملہ آور اور مقتولین کے درمیان کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا۔



متعللقہ خبریں