لا پتہ آبدوز "ٹائٹن" میں آکسیجن ختم،امدادی کام تیز کردیا گیا

امریکی کوسٹ گارڈ حکام  کا کہنا  ہے کہ  لاپتہ ہونے والی ٹائٹن کی تلاش کے دوران گزشتہ روز زیر آب موجود آبدوز کی آوازیں سنی گئی تھیں لیکن تاحال اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے

2003226
لا پتہ آبدوز "ٹائٹن" میں آکسیجن ختم،امدادی کام تیز کردیا گیا

بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش نہایت شدت سے کی جارہی ہے جب کہ اس میں موجود آکسیجن ختم ہونے کی دی گئی میعاد گزر گئی ہے

 امریکی، کینیڈین اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کا بتایا ہے ۔

امریکی کوسٹ گارڈ حکام  کا کہنا  ہے کہ  لاپتہ ہونے والی ٹائٹن کی تلاش کے دوران گزشتہ روز زیر آب موجود آبدوز کی آوازیں سنی گئی تھیں لیکن تاحال اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

لاپتہ آبدوز کو تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیمیں نہایت جانفشانی و محنت سے ممکنہ حد تک کوشش کر رہی ہیں۔

امدادی ٹیمیں امریکہ، کینیڈا اور فرانس سے تعلق رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز اتوار کے دن لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد سے اس کی تلاش کا آپریشن جاری ہے

لاپتہ ہونے والی آبدوز میں معروف پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد سوار ہیں، یہ لوگ 18 جون کو ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈلینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں