دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی سطح پر تعاون حاصل ہونا چاہیے، گوٹریس

گوٹیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کیا

2001863
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی سطح پر تعاون حاصل ہونا چاہیے، گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے زور دے کر کہا کہ "دہشت گردی دنیا کے ہر خطے کو متاثر کرتی ہے" دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی سطح پر حمایت فراہم کرنی چاہیے۔

گوٹیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کیا۔

گوٹیریس نے کہا، "دہشت گردی دنیا کے ہر خطے کو متاثر کرتی ہے۔ یہ مقامی اور قومی سلامتی کے خطرات اور سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے نظام کے عدم استحکام کو جنم دیتی ہے۔" ک

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی تفریق بازی دہشت گردی کو ہوا دیتی ہے، گوٹیرس نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیاں جیسے "منی لانڈرنگ، غیر قانونی کان کنی اور ہتھیاروں، منشیات، نوادرات اورانسانوں کی اسمگلنگ" دہشت گردی کی مالی معاونت کرتی ہیں۔

گوٹیرس نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کانفرنس میں اس کے حل کے حوالے سے 4 نکاتی  تجاویز  پیش کیں۔

انہوں نے اولین طور پر  اقوام متحدہ کے عالمی انسداد دہشت گردی کے حکمت عملی یونٹ کو مضبوط بنانے ، دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کرنے  کے عوامل پر  توجہ مرکوز کرنے،   انسانی حقوق کے لیے حساسیت کا مظاہرہ کرنے اور مناسب وسائل مختص کرنے  پر  زور دیا۔

گوٹریس نے مزید کہا کہ میں  اس اختتام ا لہفتہ   اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی  حکمت ِ عملی کے بارے میں نظر ثانی کرنے کے فیصلے کی جنرل کمیٹی میں  متفقہ طور پر منظوری کے بڑی بے صبری سے  منتظر ہیں۔  اور انسداد دہشت گردی  معاملے کے رکن ممالک   کی طرف سے مالی معاونت کی ضمانتوں کو بھی پورا  کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں