نائجیریا میں مسلح جھتے کے خلاف آپریشن میں 42 کارندے ہلاک

کارروائیوں کے دوران مسلح گروہ  کے ارکان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 9 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا

2000472
نائجیریا میں مسلح جھتے کے خلاف آپریشن میں 42 کارندے ہلاک

شمالی نائیجیریا میں سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام آپریشنز میں 2 ہفتوں میں مسلح گروہ کے 42 ارکان کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی وزارت دفاع میں میڈیا آپریشنز کے ڈائریکٹر موسیٰ دانمدامی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 2 ہفتوں میں ملک کے شمالی علاقے کی مختلف ریاستوں میں مسلح گروہ کے ارکان کے خلاف کارروائیاں کیں۔

دانمادامی نے کہا  کہ کارروائیوں میں مسلح جتھے  کے 42 ارکان مارے گئے جبکہ  96 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دانمادامی نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مسلح گروہ  کے ارکان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 9 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا اور  ان کے  20 ہتھیار، 7 گاڑیاں اوربھاری تعداد میں  گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

.

 



متعللقہ خبریں