امریکی فوجی نے داعش کی مدد کا اعتراف کر لیا

بریجس نے سال 2019  میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد دہشتگرد تنظیم داعش کا انٹر نیٹ پر پروپیگینڈا شروع کر دیا تھا  جبکہ  اس نے نیو یارک اور مشرق وسطی میں امریکی فوجیں پر حملوں کی تربیت بھی دی تھی

2000215
امریکی فوجی نے داعش کی مدد کا اعتراف کر لیا

ایک امریکی فوجی نے مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی داعش کی مدد کا اعتراف کرلیا ہے۔

ریاست اوہایئو کے بائیس سالہ  کول بریجس نامی فوجی کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا ۔

 بریجس نے خود پر لگے الزامات قبول کر لیئے ہیں۔

امریکی امور انصاف کے مطابق، بریجس نے سال 2019  میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد دہشتگرد تنظیم داعش کا انٹر نیٹ پر پروپیگینڈا شروع کر دیا تھا  جبکہ  اس نے نیو یارک اور مشرق وسطی میں امریکی فوجیں پر حملوں کی تربیت بھی دی تھی۔

نیو یارک کی جنوبی عدالت کے اٹارنی دامیان ویلیئمز نے بیان میں بتایا کہ ہمارے وکلا ، ایف بی آئی اور امریکی فوج نے تعاون کی بدولت بریجس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جسے اب سزا ملے گی ۔

کول بریجس کو چالیس سال قید کی سزا ملنے کا  امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں