ڈونلد ٹرمپ نے خود پر لگے الزامات سے انکار کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے سازش کے درجنوں جرائم میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے،اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مقدمے کی کارروائی شروع ہونے میں اب ایک سال یا اس سے زائد لگ سکتے ہیں

1999737
ڈونلد ٹرمپ  نے خود پر لگے الزامات سے انکار کر دیا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کی وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے اور ان کے صحت جرم سے انکار کے بعد جانے کی اجازت مل گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے سازش کے درجنوں جرائم میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے،اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مقدمے کی کارروائی شروع ہونے میں اب ایک سال یا اس سے زائد لگ سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے پہلے صدر بن گئے جنہیں وفاقی الزامات کے تحت عدالت میں پیشی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انہوں نے عدالت میں پیشی کے دوران حکومت کے کچھ انتہائی حساس رازوں کے حوالے سے لاپروائی برتنے اور ان کو واپس نہ کرنے کے لیے سازش کرنے کے درجنوں جرائم میں ملوث ہونے انکار کر دیا ہے۔

سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو  گزشتہ روز ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی ایک عدالت میں ان مجرمانہ الزامات کا سامنا تھا کہ انھوں نے 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت غیر قانونی طور پر قومی سلامتی کی دستاویزات اپنے پاس رکھی تھیں اور ان کی بازیابی کے خواہاں عہدے داروں سے جھوٹ بولا تھا۔



متعللقہ خبریں