امریکہ  کے صدر جو بائیڈن نے دانتوں کے علاج کے بعد اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا ہے

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے

1998814
امریکہ  کے صدر جو بائیڈن نے دانتوں کے علاج کے بعد اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا ہے

امریکہ  کے صدر جو بائیڈن، جن کے پروگرام دانتوں کے علاج کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے تھے، کی صحت بہتر بتائی  جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے کہا کہ  بائیڈن نے شام کو شروع ہونے والے دانت میں درد کی وجہ سے مقامی اینستھیزیا کے تحت روٹ کینال کا علاج کروایا، پیئر نے بتایا کہ صدر کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بائیڈن آج اپنی رہائش گاہ پر کام  جاری رکھیں گے۔

بائیڈن کے دانتوں کے علاج کی وجہ سے  نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ کے ساتھ طے شدہ میٹنگ اور دیگر شیڈولز ملتوی کر دیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں