امریکہ نے شامی بیس اور چوکیوں پر فوجی نفری میں اضافہ کر دیا

فوجی و لاجسٹک  کمک 40 کے قریب گاڑیوں پر مشتمل کانوائے کے ذریعے اور براستہ عراق  شام بھیجی گئی ہے

1998529
امریکہ نے شامی بیس اور چوکیوں پر فوجی نفری میں اضافہ کر دیا

امریکہ مسلح افواج نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ قبضہ تحصیل 'حاسکہ  'میں واقع فوج بیس اور چوکیوں پر فوجی نفری اور لاجسٹک سامان کا اضافہ کر دیا ہے۔

مذکورہ فوجی و لاجسٹک  کمک 40 کے قریب گاڑیوں پر مشتمل کانوائے کے ذریعے اور براستہ عراق  شام بھیجی گئی ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی فورسز  کا کانوائے کل عراق  کی شام کے ساتھ سرحدی چوکی الولید  سے حاسکہ میں داخل ہوا ہے۔

کانوائے میں شامل  40 کے قریب گاڑیاں  بکتر بند گاڑیوں، پیٹرول ٹینکروں اور کثیر تعداد میں ایمونیشن پر مشتمل ہیں اور   حاسکہ  کے دیہی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ قبضہ علاقوں رومیلان، شدادی اور تل بدر  کی امریکی فوجی بیس اور چوکیوں   کے لئے روانہ کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں