سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

وزارت خارجہ  نے ترکیہ کے سوڈان سے انخلاء کی کارروائیوں کے تازہ  اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے

1997929
سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ترکیہ نے 1961 ترک شہریوں سمیت 2382 افراد کی نقل مکانی کو ممکن بنایا ہے۔

وزارت خارجہ  نے ترکیہ کے سوڈان سے انخلاء کی کارروائیوں کے تازہ  اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے، "ہم نے کل 2382 افراد کا اس ملک سے انخلا کیا  ہے، جن میں 1961 ترک شہری ہیں۔ ہم اپنے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری انخلاء کی کاروائیوں میں تعاون کیا ۔ ہم ہمیشہ اپنے شہریوں کا تحفظ کریں گے۔"

دوسری جانب ایتھوپیا کے راستے 1478، مصر کے راستے 48 اور سعودی عرب کے راستے 59 افرادجبکہ  پورٹ سوڈان سے 715 اور خرطوم وادی سیدنا سے 82 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں