جاپان، ٹراپیکل طوفان ماور کے پیش نظر وسیع پیمانے کے اقدامات

بحرالکاہل کے ساحل پر واقع ریاستوں کے لیے دریاوں میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے انتباہات کو دہراتے ہوئے، موسمیاتی ایجنسی  نے دارالحکومت ٹوکیو اور کچھ آس پاس کے علاقوں میں عمر رسیدہ افراد  کے ہنگامی انخلاء کا مطالبہ کیا

1994800
جاپان، ٹراپیکل طوفان ماور کے پیش نظر وسیع پیمانے کے اقدامات

مشرقی ایشیا میں  رونما ہونے والے ٹراپیکل ماور  طوفان  کی زد میں آنے والے جاپان میں  ایک شخص ہلاک اور 20 لاکھ افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا  ۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کو متاثر کرنے والے ٹراپیکل  ماور طوفان  خلاف اپنے انتباہ  کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

بحرالکاہل کے ساحل پر واقع ریاستوں کے لیے دریاوں میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے انتباہات کو دہراتے ہوئے، موسمیاتی ایجنسی  نے دارالحکومت ٹوکیو اور کچھ آس پاس کے علاقوں میں عمر رسیدہ افراد  کے ہنگامی انخلاء کا مطالبہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کو جنوب میں  دیگر شہروں سے  ملانے والی تیز رفتار ٹرینوں کے سفروں  کے عارضی طور پر رکنے کے بعد 5 ہزار سے زائد شہریوں نے  رات باہر گزاری۔

اطلاع دی گئی ہے کہ دریا کی سطح بلند ہونے کے بعدآئچی  صوبے میں کچھ شاہراہیں زیر آب آگئیں اور صوبے کے شہر تویو ہاشی  میں ایک شخص کی موت واقع  ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ Gifu، Shizuoka، Aichi اور Mie ریاستوں میں تقریباً 20 لاکھ لوگوں کے لیے عارضی انخلا کی کال کی گئی تھی اور سیلاب میں لاپتہ ہونے والے دو افراد کو واکایاما میں تلاش کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں