روس: صدر پوتن نے CFE سمجھوتہ فسخ کر دیا

صدر ولادی میر پوتن نے یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ 'CFE ' فسخ کر دیا

1992438
روس: صدر پوتن نے CFE سمجھوتہ فسخ کر دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ 'CFE ' فسخ کر دیا ہے۔

پوتن کے منظور کردہ قانون کے مطابق 19 نومبر 1990 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں طے پانے والا 'یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ' منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ سمجھوتہ نیٹو اور وارسا پیکٹ کے رکن ممالک کے درمیان طے کیا گیا اور فریقین کے درمیان روایتی مسلح افواج کی حد بندی  پر مبنی تھا۔

روس نے 2015 میں، سمجھوتے کے دائرہ کار میں منعقدہ اجلاسوں میں  شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں