یکواڈور مین لینڈ سلائیڈنگ میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 56 ہو گئی
مٹی تلے ابھی بھی 30 مزید افراد موجود ہیں اور لاشوں تک پہنچنے کے لیے باریک بینی سے کام کیا جا رہا ہے

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 27 مارچ کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 56 ہو گئی۔
ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاؤسی قصبے میں مٹی کے تودے تلے سے نئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بتایا گیا کہ اس آفت میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ مٹی تلے ابھی بھی 30 مزید افراد موجود ہیں اور لاشوں تک پہنچنے کے لیے باریک بینی سے کام کیا جا رہا ہے۔
اعلان کیا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے 163 مکانات کو نقصان پہنچا اور 60 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے میں کچھ مدت سے دراڑیں پڑ رہی تھیں، جس سے لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی۔
ایکواڈور کی ٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس کی وزارت نے اعلان کیا کہ وہ بند سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور 30 مارچ کو چمبورازو کی ریاست میں "ہنگامی حالات " کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

ازبکستان: ڈپو میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 163 زخمی
دارالحکومت تاشقند میں ایک کمپنی کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 163 زخمی