سوڈانی فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان "جدہ اعلامیہ" طے پا گیا

اعلامیئے میں  واضح کیا گیا ہے کہ ،سوڈانی فوج اور ریپیڈ فورس عام شہریوں کے خلاف حملوں سے دور رہتے ہوئے سوڈانی عوام کے مفادات کا خیال رکھیں گے

1985605
سوڈانی فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان "جدہ اعلامیہ" طے پا گیا

 سوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان جاری جھڑپوں کے روکنے کے لیے جدہ  اعلامیہ طے کر لی گئی ہے ۔

 مقامی پریس کے مطابق، اس اعلامیے پر امریکہ اور سعودی عرب کی کوششوں سے جدہ میں جاری  سوڈانی طرفین کے ساتھ بات چیت  کے نتیجے میں دستخط کیے گئے ہیں۔

 اعلامیئے میں  واضح کیا گیا ہے کہ ،سوڈانی فوج اور ریپیڈ فورس عام شہریوں کے خلاف حملوں سے دور رہتے ہوئے سوڈانی عوام کے مفادات کا خیال رکھیں گے علاوہ ازیں    تمام متحارب علاقوں سے  عوام کے انخلا کو ممکن بنانے اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی پاسداری بھی کریں گے۔

اعلامیئے میں  سوڈان کی ملکی سالمیت  کے تحفظ کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پندرہ  اپریل  سے سودانی دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں  میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں جن کے نتیجے میں اب  تک  604 افراد ہلاک اور 5127  زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں