نائجیریا، مسافر کشتی الٹنے سے 15 مسافر ہلاک، متعدد لا پتہ

دان دیجی گاوں سے رخت سفر باندھنے والی کشتی  دریا میں  الٹ گئی

1984627
نائجیریا، مسافر کشتی الٹنے سے  15 مسافر ہلاک، متعدد لا پتہ

نائجیریا کے صوبے سوکوتو   کے دریا شگاری میں کشتی کے غرقاب ہونے سے 15 افراد جان بحق جبکہ بھاری تعداد میں لاپتہ ہو گئے۔

شگاری کے  علاقائی عہدیدار علیو ابو بکر نے  مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ  دان دیجی گاوں سے رخت سفر باندھنے والی کشتی  دریا میں  الٹ گئی۔

ابوبکر نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران 15 افراد کی نعشوں کو برآمد کیا گیا ہے اور مسافروں کی ایک کثیر تعداد لاپتہ ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، ابوبکر نے ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں