ہایٹی میں اپریل سے اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں دارالحکومت پورٹ او پرنس کے مختلف محلوں میں تشدد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوئے  ہیں

1984655
ہایٹی میں اپریل سے اب تک  600 سے زائد افراد ہلاک

اپریل میں ہایٹی میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں دارالحکومت پورٹ او پرنس کے مختلف محلوں میں تشدد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوئے  ہیں۔

ملک میں امدادی فورس بھیجنے کی فوری ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ صرف اپریل میں تشدد میں 600 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہایٹی میں سال کے آغاز سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 846 تک پہنچنے سے آگاہ کرتے ہوئے  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ  اس عرصے کے دوران 395 افراد کو اغوا کیا گیا اور 395 افراد زخمی ہوئےہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اس بات پر زور دیا کہ ہایٹی میں حتمی اور فوری طور پر  بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہایٹی میں تشدد کا  نہ ختم ہونے والا سلسلہ  جاری ہے۔

ہایٹی  خطے کے غریب ترین ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، ملک کے کئی حصوں میں سیکورٹی، سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی اور صحت کی خدمات بھی گینگز کے زیر کنٹرول ہیں۔

ملک میں اغوا، ڈکیتی، بھتہ خوری، رشوت خوری اور گینگ وار کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑننے پر مجبور ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گروہوں کی طرف سے ہونے والے تشدد پر قابو پانے میں ناکافی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں