برکینا فاسو، فوجی یونٹ پر حملے میں 30 فوجی لقمہ اجل

جھڑپ میں 40 دہشت گردوں کو  بے بس کر دیا گیا

1980503
برکینا فاسو،  فوجی یونٹ پر حملے میں  30 فوجی لقمہ اجل

برکینا فاسو میں  فوجی    یونٹ پر حملے میں 33 فوجی  مارے گئے۔

فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  اطلاع دی گئی ہے کہ گورما  صوبے میں  متعین  فوجی یونٹ  پر شناخت نہ کیے جا سکنے والے افراد  نے حملہ کر دیا۔

اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 40 دہشت گردوں کو  بے بس کر دیا گیا ہے تو اس  دوران  33 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ برکینافاسو سال 2015 سے ابتک  ہمسایہ ملک مالی  میں سرگرم القاعدہ اور داعش  سے تعلق  ہونے والے  دہشت گرد گروہوں کے حملوں کا ہدف بنتا رہتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں