اقوام متحدہ کی کوششوں کا کوئی عملی نتیجہ نہیں نکلا: لاوروف

میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اقوام متحدہ درست سمت میں کوششیں نہیں کر رہی لیکن ان کوششوں کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1979606
اقوام متحدہ کی کوششوں کا کوئی عملی نتیجہ نہیں نکلا: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے بارے میں اقوام متحدہ کی کاروائیاں جاری ہیں اور اقوام متحدہ روس پر پابندیوں کے بارے میں سمجھوتہ  طے کرنے کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہے لیکن ان کوششوں کو کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

لاوروف نے  اقوام متحدہ  میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے اناج راہداری سمجھوتے کے بارے میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کو جو مراسلہ ارسال کیا ہے اس کا صیغہ راز میں رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گٹرس، کھاد اور غذائی مصنوعات کی برآمدات  کے لئے اقوام متحدہ اور روس کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کے دائرہ کار میں، رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اقوام متحدہ درست سمت میں کوششیں نہیں کر رہی۔ گٹرس اور اقوام متحدہ  کا امورِ انسانی رابطہ دفتر دیگر ممالک کی روس پر عائد کردہ غیر قانونی پابندیوں کے بارے میں کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن اناج راہداری سمجھوتے کے بارے میں کی جانے والی کوششوں کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا"۔



متعللقہ خبریں