کولمبیا میں صدر گستاو پیٹرونے اپنی کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

کولمبیا کے پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ استعفیٰ کی درخواست کنزرویٹو اور لبرل پارٹیوں کی جانب سے ایوان نمائندگان کی ساتویں کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث صحت اصلاحات کی حمایت میں ناکامی کی وجہ سے  کی گئی ہے

1979652
کولمبیا میں صدر گستاو پیٹرونے اپنی کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

اطلاع ملی ہے کہ  کولمبیا میں صدر گستاو پیٹرو اپنی کابینہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے انہوں نے اپنے تمام وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کیا ہے۔

کولمبیا کے پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ استعفیٰ کی درخواست کنزرویٹو اور لبرل پارٹیوں کی جانب سے ایوان نمائندگان کی ساتویں کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث صحت اصلاحات کی حمایت میں ناکامی کی وجہ سے  کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ملک میں "پروٹوکول استعفی" کے طور پر بیان کردہ عمل کے نتیجے میں، کابینہ میں شامل تمام وزراء کے مستعفی ہونے یا  حکومت ترک کرنے کا مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے۔

پیٹرو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ سیاسی اتحاد، جسے اکثریتی فیصلے سے قبول کیا گیا تھا، پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے فیصلے کے بعد یہ معاہدہ  ختم ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  عوام کی اکثریت نے انتخابات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

پیٹرو نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور فرقہ واریت کی آڑ میں  تبدیلی کے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ان حالات میں ہمیں حکومت پر نظر ثانی کرنے پر مجبور  کیا جا رہا ہے۔

Valle del Cauca کے انتظامی علاقے میں اپنی تقریر میں پیٹرو نے کہا کہ  سماجی اصلاحات کے نفاذ کے لیے تبدیلی کی ضرورت ہے۔

13 فروری سے کولمبیا میں صحت کی اصلاحات  پر  پیدا ہونے والے  تنازعے  کی وجہ سے  صدر پیٹرو اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پیٹرو نے 28 فروری کو صحت کے اصلاحات کے قانون پر متفق نہ ہونے والے  تین وزراء کو تبدیل کر  نے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں