واشنگٹن میں ترک شہریوں کا آرمینی مظاہرین کے خاف احتجاج

ترک شہریوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ گروپ نے ترانے گا کر اور نعرے لگا کر آرمینی گروپوں کے خلاف احتجاج کیا

1979058
واشنگٹن میں ترک شہریوں کا آرمینی مظاہرین کے خاف احتجاج

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ترک شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے، 1915 کی مناسبت سے  ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے  اور سفارتی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے، آرمینیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

امریکہ کے آرمینی گروپ ہر سال 24 اپریل کو،  1915کے واقعات کی سالانہ یاد کے موقع پر ترکیہ کے سفارتی دفاتر کے سامنے اشتعالی مارچ اور مظاہرے کرتے ہیں۔

آرمینی گروپوں نے اس روایت کو رواں سال بھی برقرار رکھا اور  ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے اور سفارتی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ آذربائیجان سفارت خانے کے سامنے بھی احتجاجی مارچ کی۔ مظاہرین نے  ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے دونوں ملکوں کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کے جواب میں ترک شہریوں نے بھی ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے اور سفارتی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر آرمینی گروپوں کے خلاف احتجاج کیا۔

ترک  شہریوں کے گروپ  نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ گروپ نے ترانے گا کر اور نعرے لگا کر آرمینی گروپوں کے خلاف احتجاج کیا۔



متعللقہ خبریں