امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔امریکہ ایرانی حکومت کے سفاکانہ چہرے کا سامنا کرنے والے  ایرانی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے بنیادی آزادیوں کے احترام کا حمایت کرتا ہے

1979122
امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر پابندیاں عائد  کردیں

امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہونے کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پابندی کے فیصلے پر تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔امریکہ ایرانی حکومت کے سفاکانہ چہرے کا سامنا کرنے والے  ایرانی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے بنیادی آزادیوں کے احترام کا حمایت کرتا ہے۔

بیان میں پابندی کی وجوہات  بیان کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ آج محکمہ خارجہ 11 ایرانی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر رہا ہے جو پرامن مظاہرین کو قتل کرنے، حراست میں لینے، مارنے پیٹنے اور پرامن اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کے ذمہ دار یا ملوث ہیں۔



متعللقہ خبریں