روسی بمباری میں یوکرین کی 5 منزلہ عمارت تباہ

روس نے سلوویانسک پر بمباری میں ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں: یوکرین ہنگامی حالات سروس

1975504
روسی بمباری میں یوکرین کی 5 منزلہ عمارت تباہ

روس نے، یوکرین کے علاقے دونیتسک کے شہر، سلوویانسک میں بمباری کے دوران ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت کو ہدف بنایا ہے۔

حملے میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین ہنگامی حالات سروس کے مطابق روس نے دونیتسک کے شہر سلوویانسک پر بمباری میں ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا ، 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیمیں تلاش و بچاو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرین ہنگامی حالات سروس کے اندازے کے مطابق ابھی مزید 4 افراد ملبے تلے موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں