روس: فرانس، مسئلہ یوکرین میں، ثالثی کے حق کا دعوی نہیں کر سکتا

پیرس ثالثی کے حق کا دعوی نہیں کر سکتا کیوں کہ وہ دو محارب فریقین میں سے ایک کی حمایت کر رہا ہے: دمتری پیسکوف

1972596
روس: فرانس، مسئلہ یوکرین میں، ثالثی کے حق کا دعوی نہیں کر سکتا

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فرانس، مسئلہ یوکرین میں، ثالثی کے حق کا دعوی نہیں کر سکتا۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں روس۔یوکرین جنگ میں ثالثانہ کردار کے لئے فرانس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ثالثانہ کردار کے معاملے میں پیرس کسی حق کا دعوی نہیں کر سکتا کیوں کہ وہ دو محارب فریقین میں سے ایک کی حمایت کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں پیرس، بلواسطہ اور بلا واسطہ ہر دو شکل میں، مسئلہ یوکرین میں مداخلت کر رہا ہے۔  لہٰذا فرانس کے ثالثانہ کردار پر غور مشکل ہے"۔

چین کی طرف سے جزیرہ تائیوان کے اطراف میں فوجی مشقوں کے بارے میں دمتری پیسکوف نےکہا ہے کہ چین کے خلاف تحریکی و اشتعالی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ یقیناً چین کو بین الاقوامی حقوق سے ہم آہنگ شکل میں اور عسکری طریقے سے ان تحریکی کاروائیوں کا جواب دینے کا حق حاصل ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں چین اور دیگر ممالک  کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں