آق قویو پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں روس کی ضروری نمائندگی کی جائے گی: پیسکوف

ترکیہ کے ضلع مرسین میں آق قویو پاور پلانٹ کی 27 اپریل کو متوقع افتتاحی تقریب میں روس کی ضروری شکل میں نمائندگی کی جائے گی: دمتری پیسکوف

1971068
آق قویو پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں روس کی ضروری نمائندگی کی جائے گی: پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ضلع مرسین میں آق قویو پاور پلانٹ کی 27 اپریل کو متوقع افتتاحی تقریب میں روس کی ضروری شکل میں نمائندگی کی جائے گی۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات  سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

صدر ولادی میر پوتن کے ترکیہ کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا ہے کہ "یہ حقیقت ہے۔ مذاکرات ہوئے ہیں اور ان مذاکرات میں آق قویو سمیت دونوں ممالک کے ایجنڈے کے بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے  کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے"۔

ترکیہ کے آق قویو پاور   پلانٹ کی 27 اپریل کو متوقع افتتاحی تقریب میں صدر پوتن کی شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس تقریب میں روس کی ضروری شکل میں نمائندگی کی جائے گی"۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ  کے ان بیانات کے جواب میں کہ " جوہری اسلحے کے معاملے میں روس جھوٹی یقین دہانیاں کروا رہا ہے۔ اس کے اقدامات پر بغور نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے" پیسکوف نے کہا ہے کہ "نیٹو،  روس کی سرحدوں کی طرف پھیل رہا ہے۔ فوجی انفراسٹرکچر کے ساتھ  دوسرے کی سرحدوں سے قریب آ نے والا فریق  روس نہیں ہے۔ یہ صورتحال ہمارے لئے پریشان کُن ہے اور ہماری سلامتی کے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر دفعہ نیٹو کے ہماری سرحدوں سے قریب ہونے پر ہم اپنی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے آق قویو پاور پلانٹ  میں 27 اپریل کو تازہ جوہری ایندھن آنے کے بعد پاور پلانٹ "جوہری تنصیب" کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔



متعللقہ خبریں