امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا رخ شام کے قریب کر دیا گیا

ایرانی نواز گروپوں کے شام میں متعین امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد بحیرہ روم میں موجود یو ایس ایس جارج بش  طیارہ بردار بحری جنگی جہاز کو احتیاطاً شام کے قریب لنگر انداز کر دیا ہے

1969478
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا رخ شام کے قریب کر دیا گیا

ایرانی نواز گروپوں کے شام میں متعین امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد بحیرہ روم میں موجود یو ایس ایس جارج بش  طیارہ بردار بحری جنگی جہاز کو احتیاطاً شام کے قریب لنگر انداز کر دیا ہے۔

پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

نائب ترجمان نے بتایا کہ زلزلوں کے بعد ترک ساحلوں کے قریب موجود ہمارا بحری جہاز اس صورتحال کے پیش نظر اب شامی ساحلوں کے قریب  لنگر انداز ہوگا البتہ ترجمان نے اس جہاز کی وہاں موجودگی سے متعلق مدت نہیں بتائی۔

صابرینہ سنگھ نے ایران کے خلاف کسی ممکنہ  آپریشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جہاز کی شام کے قریب موجودگی دراصل ہمارے فوجیوں پر حملے کا جواب ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں