امریکہ، افغانستان سے انخلا سے متعلق خفیہ دستاویز کو ایوان نمائندگان میں آشکار کرنے کی اپیل
"اس تنقیدی دستاویز کو دیکھنے کے لیے بہت سی نیک نیتی سے کوششیں کی تھیں، تا ہم بلنکن کی جانب سے ان کالز کا جواب دینے سے انکار کرنے پر انہیں بیان دینے کا کہا گیا ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو افغانستان سے انخلاء سے متعلق خفیہ دستاویز کے حوالے سے کانگریس میں بیان قلم بند کروا نے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول نے بلنکن پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے امریکی انخلاء سے قبل افغانستان میں خدمات انجام دینے والے امریکی سفارت کاروں کے خفیہ بریفنگ نوٹ کہ "صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔" کے بارے میں بیان قلم بند کرائیں ۔
جو بائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے انخلاء کی تحقیقات کرتے ہوئے، کمیٹی کے چیئرمین میک کاول نے بلنکن سے درخواست کی کہ وہ کمیٹی کو جولائی 2021 میں افغانستان میں تعینات سفارت کاروں کی طرف سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو بھیجی گئی خفیہ دستاویز کے بارے میں مطلع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے "اس تنقیدی دستاویز کو دیکھنے کے لیے بہت سی نیک نیتی سے کوششیں کی تھیں، تا ہم بلنکن کی جانب سے ان کالز کا جواب دینے سے انکار کرنے پر مجھے بحیثیت کمیٹی چیئرمین سیکرٹری خارجہ کو طلب کرنا پڑا۔