اقوام متحدہ: جوہری اسلحے کے بارے میں بڑھتا ہوا تناو تشویشناک ہے

بلند درجے پر جوہری خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں لہٰذا ہر طرح کے غلط حساب کتاب یا پھر تناو میں اضافے کا سبب بن سکنے والے اقدامات سے پرہیز کیا جائے: اسٹیفن دوجارک

1966138
اقوام متحدہ: جوہری اسلحے کے بارے میں بڑھتا ہوا تناو تشویشناک ہے

اقوام متحدہ نے، روس کے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے کے بارے میں، کہا ہے کہ تمام فریق ممالک کا جوہری عدم پھیلاو  کے سمجھوتے NPT پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری  دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جوہری اسلحے کے بارے میں بڑھتا ہوا تناو تشویشناک ہے۔ بہت بلند درجے پر جوہری خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں لہٰذا ہر طرح کے غلط حساب کتاب یا پھر تناو میں اضافے کا سبب بن سکنے والے اقدامات سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ "تمام رکن ممالک کو جوہری  عدم پھیلاو سمجھوتے  NPT پر عمل کرنا اور سمجھوتے کی عائد کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

یوکرین کی طرف سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طلب کے بارے میں دوجارک نے کہا ہے کہ اجلاس رواں ہفتے میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے کے روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 25 مارچ کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کریں گے  اور یہ تنصیب ، جوہری عدم پھیلاو  سے متعلق، بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

نیٹو اور یورپی یونین نے روس کے اس فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

یوکرین وزارت خارجہ نے بھی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔



متعللقہ خبریں