میکسیکو: امریکی حکام جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ ان کی فطرت میں شامل ہے

امریکہ خود کو دنیا کا بادشاہ سمجھتا ہے اور اپنی اصلاح کا خواہش مند نہیں ہے: صدر اینڈرس مانوئیل لوپز اوبراڈر

1963463
میکسیکو: امریکی حکام جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ ان کی فطرت میں شامل ہے

میکسیکو کے صدر اینڈرس مانوئیل لوپز اوبراڈر نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ کے دعوے غیر حقیقی ہیں۔

صدر اوبراڈر نے امریکہ وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ رپورٹ میں میکسیکو میں انسانی حقوق کے مسائل کا ذکر اور اس معاملے میں وارننگ  حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی۔

موضوع سے متعلقہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکام دروغ گوئی کر رہے ہیں۔ میکسیکو میں پولیس اور فوج کےغیر قانونی اور من مانی قتل وارداتوں، سرکاری حکام  پر تشدد اور جبری اغوا کے واقعات میں ملّوث ہونے سے متعلقہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ معذرت کے ساتھ لیکن یہ رپورٹ صرف سیاست ہے اور یہ ان کی فطرت میں شامل ہے"۔

صدر اوبراڈر نے کہا ہے کہ امریکہ خود کو دنیا کا بادشاہ سمجھتا ہے اور اپنی اصلاح کا خواہش مند نہیں ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پاٹل نے صدر اوبراڈر کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم دنیا کے بادشاہ ہیں۔

پاٹل نے رپورٹ میں پیش کردہ اور میکسیکو میں پولیس، فوج اور سرکاری اداروں میں سنجیدہ سطح کی کرپشن اور غیر قانونی قتل واقعات سے متعلقہ موقف  کا دفاع کیا ہے۔



متعللقہ خبریں