ایکواڈور، 6.7 کی شدت کے زلزلے سے جانی نقصان 14 تک پہنچ گیا

ایکواڈور کے ایوان صدر  کی ویب سائٹ  پر  بلاؤ شہر سے 6 کلومیٹر شمال مشرق میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کی تعداد 446 ہو گئی

1962002
ایکواڈور، 6.7 کی شدت کے زلزلے سے  جانی نقصان 14 تک پہنچ گیا

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 18 مارچ کو آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے میں  اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔

ایکواڈور کے ایوان صدر  کی ویب سائٹ  پر  بلاؤ شہر سے 6 کلومیٹر شمال مشرق میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کی تعداد 446 ہو گئی ہے۔

ملک میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ایلورو اور ازوئے ہیں جہاں پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے میں کم از کم 360 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

ایکواڈور کے صدر گویلرمو   لاسو نے تباہ کاریاں ہونے والے  شہروں کا دورہ   کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے فوری طور پر تمام ضروری مالی وسائل فراہم کر دیے تاکہ کام تیزی سے شروع کیا جا سکے۔ نقصانات کے تعین  کے امور پر بھی کام ہورہا ہے۔"

بتایا گیا کہ زلزلے سے متاثر  پہ ہونے والے پیرو کے شمال میں واقع شہر تمبس میں ایک 4 سالہ بچی ہلاک اور 73 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک برازیل، کولمبیا اور چلی کی جانب سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ ایکواڈور اور پیرو کے عوام کے ساتھ یکجہتی  کے دائر کار میں مدد کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں