اسلامی تعاون تنظیم کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کو جاری رکھنے کا فیصلہ

آفات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے تعاون سے رکن ممالک کے درمیان ایک مفید منصوبہ تیار کرنے پر زور

1961546
اسلامی تعاون تنظیم کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کو جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلامی تعاون تنظیم  نے  6 فروری کو قاہرامان  مراش  میں آنے والے زلزوں کے باعث ترکیہ  اور شام کے ساتھ قریبی تعاون کا پیغام دیا ہے۔

موریطانیہ کے دارالحکومت نوواکشوت میں 16 مارچ کو شروع  ہوتے ہوئے کل اختتام پذیر ہونے والے  اسلامی تعاون تنظیم کے 49 ویں  وزرا خارحہ کونسل  اجلاس کے بعد اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  زلزلے سے متعلق انسانی امدادی سرگرمیوں کو او آئی سی کے آئندہ  کے  اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے، زلزلے کے اثرات کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ او آئی سی ترکیہ اور شام کے ساتھ یکجہتی  کی حالت میں  ہے۔

بیان میں آفات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے تعاون سے رکن ممالک کے درمیان ایک مفید منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر توجہ دی گئی، او آئی سی کے اندر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

او آئی سی نے فلسطین میں اسرائیل کے جرائم اور مسلسل خلاف ورزیوں پر مقدمہ چلانے کے لیے "کارروائی" کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس میں کثیرالجہتی بین الاقوامی سرپرستی میں ایک ایسا سیاسی عمل شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی جو اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور 1967  میں تعین کردہ  سرحدوں کے اندر  ایک آزاد فلسطینی ریاست  کے قیام  کہ  جس کا دارالحکومت  القدس ہو ، پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں