امید ہے سمجھوتے میں روسی دلچسپی کے حصے کا بھی اطلاق کیا جائے گا: پیسکوف

سمجھوتہ ایک پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، امید ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے میں روس کی دلچسپی کے حصے کا اطلاق کیا جائے گا: دمتری پیسکوف

1959643
امید ہے سمجھوتے میں روسی دلچسپی کے حصے کا بھی اطلاق کیا جائے گا: پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے میں روس کی دلچسپی کے حصے کا اطلاق کیا جائے گا۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں حالاتِ حاضرہ سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان 22 جولائی کو استنبول میں طے کئے گئےاناج سمجھوتے کی مدت میں توسیع کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس موضوع پر ملاقاتیں جاری ہیں۔ سمجھوتے کے، روسی غذائی مصنوعات اور کھاد کی ترسیل سے متعلقہ، دوسرے حصے کے اطلاق کے موضوع سے ہر کوئی متفق ہے۔ روسی فریق اپنی  نیک نیتی  کی وجہ سے امید رکھتا ہے کہ  سمجھوتے کے دوسرے حصے کا اطلاق کیا جائے گا"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم، اس معاملے میں اقوام متحدہ  کے اقدامات کی قدر کرتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے سمجھوتے کے دائرہ کار میں مغرب کی کھڑی کردہ رکاوٹوں  کے مقابل کوئی کاروائی نہیں کی۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایک پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ عمومی طور پر سمجھوتے کی میعاد میں توسیع کی شرائط متعلقہ ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ "ماسکو کے تمام مطالبات مکمل معنوں میں سمجھے جا رہے ہیں۔ نئی صورتحال اور نئے حقائق کو بھی ہر کوئی سمجھتا ہے۔ ان الجھے ہوئے موضوعات پر توجہ دئیے بغیر پُر امن راستے کی طرف لوٹناناممکن ہے"۔



متعللقہ خبریں