بائیڈن۔ماکروں رابطہ، یوکرین کی امداد پر غور

دونوں صدور نے ہند۔پیسیفک خطے میں امریکہ اور فرانس کے مابین تعاون کا جائزہ  لینے کے علاوہ  چین کے عالمی  قوانین کے تحت  معین کردہ  توازن  کو بگاڑنے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ  اقدامات پر بھی غور کیا گیا

1956481
بائیڈن۔ماکروں رابطہ، یوکرین کی امداد پر غور

امریکی صدر جو بائیڈن نے فرانسیسی ہم منصب  امانویل ماکروں کے ساتھ یوکرین کی امداد  اور ہند۔پیسیفک تعاون کا جائزہ لیا ۔

 وائٹ ہاوس کے مطابق،  بائیڈن نے ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

 سربراہوں نے  یوکرین  کی امداد اور دفاعی  تعاون  کو جاری رکھنے کا اعادہ کرنے سمیت  روس کے جارحانہ عزائم کی حساب دہی کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

دونوں صدور نے ہند۔پیسیفک خطے میں امریکہ اور فرانس کے مابین تعاون کا جائزہ  لینے کے علاوہ  چین کے عالمی  قوانین کے تحت  معین کردہ  توازن  کو بگاڑنے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ  اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔

 بیان میں مزید بتایا گیا کہ  دووں صدور نے  صاف توانائی  کے استعمال  میں تیزی لانے  کےلیے بھی قریبی تعاون کا اعادہ کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں