میکسیکو: مذہبی رسومات کے دوران ایک عورت ہلاک

وولاڈورز مذہبی رسومات کے دوران جانبازی کے مظاہرے میں ایک عورت 30 میٹر بلند کھمبے سے گِر کے ہلاک ہو گئی

1955437
میکسیکو: مذہبی رسومات کے دوران ایک عورت ہلاک

میکسیکو کے صوبے پیوبلا میں "وولاڈورز" مذہبی رسومات کے دوران جانبازی کے مظاہرے میں ایک عورت گِر کے ہلاک ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق پھول میلے میں جانبازی کا مظاہرہ کرنے والی ایک عورت 30 میٹر بلند کھمبے سے گِر کر ہلاک ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو اور وسطی امریکہ کا ایک نسلی گروہ "وولاڈورز" مذہبی رسومات مناتا ہے ۔ ان رسومات کو دیوتاوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا ایک راستہ خیال کیا جاتا ہے۔

رسومات کے دوران 4 جانباز ایک کھمبے پر چڑھتے اور اس پر لپٹے ہوئے رسّوں سے خود کو باندھ کر  دائروں کی شکل میں گھومتے ہوئے خود کو ہوا میں چھوڑ دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں