امریکہ: ہم ایران کو ہرگز جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننے دیں گے

ہم ایران کو ہرگز جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننے دیں گے اور اس کے لئے تمام ضروری  ہتھکنڈے  استعمال کریں گے: نیڈ پرائس

1953631
امریکہ: ہم ایران کو ہرگز جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننے دیں گے

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ "امریکہ ،ایران کو جوہری اسلحہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا"۔

نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایران کی جوہری کاروائیوں کے بارے میں  بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کی رپورٹ سے متعلق سوالات کے جواب دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کی فردو جوہری تنصیب میں 83،7 فیصد افزودہ یورینیئم ذّروں کی نشاندہی  ہوئی ہے۔

پرائس نے کہا ہے کہ "اس موضوع پر صدر بائڈن کا موقف نہایت  غیر متزلزل ہے اور وہ یہ کہ   ایران ہرگز جوہری اسلحے کا مالک نہیں بن سکے گا۔ ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے"۔

پرائس نے اس بات کا اعادہ کیا   کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پائیدار حل سفارتی طریقے سے ہی ممکن ہے اور کہا ہے کہ ہم ایران  جوہری پروگرام کے پیدا کردہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہتے ہیں ۔ ہمارا یقین ہے کہ اس ہدف میں کامیابی کا موئثر ترین راستہ ڈپلومیسی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ ہمارا موقف  اس بارے میں بھی  حتمی ہے کہ ہم ایران کو ہرگز جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننے دیں گے اور اس کے لئے تمام ضروری  ہتھکنڈے  استعمال کریں گے"۔



متعللقہ خبریں